کمشنر راولپنڈی کا پشاور روڈ پر ریس کورس چوک اور چیرنگ کراس انڈر پاسز کا دورہ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے پشاور روڈ پر ریس کورس چوک اور چیرنگ کراس کے زیرِ تعمیر انڈر پاسز کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔۔۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر، ہائی وے سرکل نمبر 1 راولپنڈی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں منصوبوں میں پائلنگ، ڈیک سلیبز اور کیپنگ بیمز سمیت اہم ساختی کام مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ بیریئرز کی تنصیب، انڈر پاسز کی کھدائی، یوٹیلیٹیز کی منتقلی، نکاسی آب اور سڑک کی تعمیر کے کام جاری ہیں۔ مجموعی تعمیراتی پیش رفت تقریبا 60 فیصد ہے اور باقی کام نومبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments