ڈی آئی جی کی کھلی کچہری ،درخواستوں پر فوری احکامات جاری
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کو انعام ، تعریفی اسناد دیں
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے ۔ڈی آئی جی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ شہری بلا کسی سفارش براہِ راست کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی آئی جی نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پی او برانچ کے انچارج اور ان کی ٹیم کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور میرٹ کی بنیاد پر ان کی خدمات کا اعتراف اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments