دیہی خواتین کو ڈیجیٹل سکلزکی فراہمی وقت کی ضرورت،شزا فاطمہ
ٹیکنالوجی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنا رہے ، وفاقی وزیر کا عالمی یوم نسواں پر پیغام
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) دیہی خواتین کے عالمی دن پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیہی خواتین کو ڈیجیٹل سکلز اور آئی ٹی کی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ، حکومت دیہی علاقوں کی خواتین کو انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی فراہمی کے ذریعے ہر سطح پر بااختیار بنا رہی ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا ’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ وژن کے تحت دیہی خواتین اب ای کامرس، آئی ٹی اور مختلف سوشل ایپلی کیشنز کو استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں نہ صرف اپنے کاروبار سے منسلک ہو رہی ہیں بلکہ گھر بیٹھے عزت دار روزگار بھی کما رہی ہیں، دیہی خواتین کو ڈیجیٹل لٹریسی اور جدید ٹیک ٹریننگ کی فراہمی وزارتِ آئی ٹی کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments