ریاست میں قیام امن کیلئے ہر کوشش کروں گا،نجیب خان
ہرشہری کے حقوق کا تحفظ ، آئین، قانون اور عوامی مفاد کو مقدم رکھوں گا
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر نجیب خان نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے اور ریاست میں امن و مان یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔بطور سربراہ حکومت ہرشہری کے حقوق کا تحفظ ہو گا ، اپنے منصب کے دوران آئین، قانون اور عوامی مفاد کو مقدم رکھوں گا ۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان کونسل فار سوشل جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے مستقل مندوب سردار ظریف خان کی قیادت میں ملنے والے عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔اس موقع پر وفد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ صدر نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود، اداروں کے استحکام، گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے اجتماعی کاوشیں اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments