ملک بھر سے جعلی ادویات کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ، وزیرصحت

 ملک بھر سے جعلی ادویات کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ، وزیرصحت

’’ٹو ڈی بارکوڈ‘‘اور سیریل نمبرکے بغیر کو ئی دوا فروخت نہیں کی جا ئے گی درآمدی ادویات کیلئے بھی پابندی لازم ہو گی ، مصطفی کمال کا اجلاس سے خطاب

  اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال کی صدارت میں گزشتہ روز جعلی اور غیر معیا ری ادویات کے خاتمے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ نے وفاقی وزیر کو ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن کے عملی نفاذ پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیرِ صحت نے کہا ملک بھر سے جعلی ادویات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے ، ہر دوا پر 2D بار کوڈ لگانا لازمی ہو گا ، مقامی اور ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنیاں اپنی تیار کردہ تمام ادویات پر ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریل نمبر درج کرنے کی پابند ہوں گی جبکہ ملک بھر میں درآمدی ادویات بھی اس بارکوڈ کے بغیر فروخت نہیں کی جا سکیں گی۔ نئے نظام کے تحت عام شہری، فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز ایک خصوصی موبائل ایپ کے ذریعے دوا کے اصلی یا نقلی ہونے کی فوری تصدیق کر سکیں گے ، 2D بارکوڈ کا یہ جدید نظام ویٹرنری اور پولٹری ادویات پر بھی یکساں طور پر نافذ ہوگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...