پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا

 پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا

پالیسی سازوں، ملکی و بین الاقوامی کان کنی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام، سرمایہ کاروں کو دعوت وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شرکت کرینگے

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ )پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 (پی ایم آئی ایف 26) 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ فورم میں پالیسی سازوں، ملکی و بین الاقوامی کان کنی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام، سرمایہ کاروں، مالیاتی اداروں اور تکنیکی ماہرین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، جہاں پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا۔حکومت پاکستان کے زیرِ اہتمام اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سرپرستی میں منعقد ہونے والا یہ فورم پاکستان کے معدنی وسائل کو عالمی سرمایہ کاری، مہارت اور جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے کے لیے ملک کا اہم ترین پلیٹ فارم ہے ۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) فورم کا بانی شراکت دار ہے ۔ پی ایم آئی ایف 26 میں معدنی وسائل کی تلاش، پراسیسنگ اور پائیدار کان کنی کے شعبوں میں بات چیت کو عملی سرمایہ کاری، شراکت داریوں اور منصوبوں میں تبدیل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔پی ایم آئی ایف 26 کے سٹرٹیجک شراکت داروں میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، ماری انرجیز، گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل)، ریکوڈک مائننگ کمپنی، پاکستان منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ (پی ایم پی ایل) اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) شامل ہیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...