نمک میں آئیوڈین کی آمیزش،پہلے پائلٹ منصوبے کے نتائج پیش

نمک میں آئیوڈین کی آمیزش،پہلے پائلٹ منصوبے کے نتائج پیش

10 میں سے صرف تقریباً 4 نمونے ہی 15 پارٹس فی ملین کے قومی معیار پر پورے اترے

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ )قومی ادارہ صحت (NIH) نے آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک (IGN) کے تکنیکی تعاون سے پاکستان میں نمک میں آئیوڈین کی آمیزش کی نگرانی اور جائزے کے نظام کے پہلے پائلٹ منصوبے کے نتائج پیش کر دیئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت قومی ادارہ صحت کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ مظہر نثار نے کی، آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک کی جنوبی ایشیا کے لیے ریجنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رینوکا جے تِسا نے خطے میں آئیوڈین کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ قومی سطح کے اوسط اعداد و شمار بعض اوقات مقامی سطح پر موجود کمی اور مسائل کی حقیقی صورتحال کی عکاسی نہیں کر سکتے ۔ آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر فیض رسول نے پاکستان میں FORTIMAS نظام متعارف کرانے کی ضرورت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی، پائلٹ منصوبہ دسمبر 2024 سے اگست 2025 تک ضلع راولپنڈی میں مکمل طور پر سرکاری نظام کے تحت چلایا گیا۔ نتائج کے مطابق گھریلو استعمال کے تقریباً تمام نمک کے نمونوں میں کسی نہ کسی مقدار میں آئیوڈین موجود تھی، تاہم ہر 10 میں سے صرف تقریباً 4 نمونے ہی 15 پارٹس فی ملین (ppm) کے قومی معیار پر پورے اترے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...