ایف جی ای ایچ اے اور سمارٹ سٹی ہاؤسنگ لاہور کے مابین معاہدہ

 ایف جی ای ایچ اے اور سمارٹ سٹی ہاؤسنگ لاہور کے مابین معاہدہ

مجوزہ رہائشی منصوبہ ملتان روڈ لاہور میں واقع تقریباً 750 کنال اراضی پر مشتمل ہے

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) اور سمارٹ سٹی ہاؤسنگ لاہور کے مابین ڈائریکٹر جنرل FGEHA، کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی موجودگی میں لاہور میں رہائشی منصوبے کے آغازکے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹر جوائنٹ ونچرفیاض عمر ،جبکہ سمارٹ سٹی ہاؤسنگ لاہور کی جانب سے سردار عادل عمر نے ایم -او- یو پر سائن کیے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن تنویر حیدر کھوکھر ،چیف انجینئر، ڈائریکٹر IT ،ڈائریکٹر فائنانس ، اور ایف جی ای ایچ اے کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔مجوزہ رہائشی منصوبہ ملتان روڈ لاہور میں واقع تقریباً 750 کنال اراضی پر مشتمل ہے ۔ منصوبے کو اینڈ پروڈکٹ/ٹرن کی ماڈل کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...