این ایچ اے کی تمام مقبوضہ اراضی واگزار کرائی جا ئے ،عبدالعلیم خان
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا این ایچ اے کی تمام سرکاری اراضی سے غیر قانونی قبضہ واگزار کرا یا جا ئے ، قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جا ئے ۔۔
ملک میں کسی بھی جگہ ایک انچ زمین کسی کے غیر قانونی قبضے میں نہیں رہنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل ہائی وے اتھارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا قومی شاہراہ N-5 کو فوری بحال کیا جا ئے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایم 12 منصوبہ سال 2028ء کی اصل مقررہ تاریخ سے 6 ماہ قبل مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے این ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت کھاریاں-راولپنڈی موٹروے سے متعلق تمام التوا شدہ محکمانہ امور بلا تاخیر نمٹائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments