راولپنڈی ،بیوٹیفکیشن کی کل 17سکیمز ،12مکمل،5پر کام جاری

راولپنڈی ،بیوٹیفکیشن کی کل 17سکیمز ،12مکمل،5پر کام جاری

اٹک کی ایک ،چکوال کی 2،جہلم 4،مری میں 4سکیموں پر کام مکمل ،کمشنر کو بریفنگ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی کی زیر صدارت ڈویژنل سطح پر بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور تکمیل کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نذارت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ثمرین جاوید و دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال اور مری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں بیوٹیفکیشن کی کل 17 سکیمز تھیں۔ ان میں سے 12 مکمل اور 5 پر کام جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کی 2سکیمز میں سے ایک مین بازار اٹک کی بیوٹیفکیشن سکیم مکمل ہو چکی ہے ۔ اسی طرح گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال انٹرنس روڈ کی بیوٹیفکیشن پر 99% کام مکمل ہو چکا ہے ۔ضلع چکوال کی 2 سکیمز مین بازار تلہ گنگ اور چھپر بازار چکوال کی دونوں سکیم مکمل ہیں۔ ضلع جہلم میں بیوٹیفکیشن کی 4سکیمز تھیں جو کہ مکمل کی جا چکی ہیں۔ مری میں 4 سکیمز میں سے باڑیاں بازار اور مین بازار کوٹلی ستیاں کی اپ لفٹنگ کی سکیمز مکمل ہو چکی ہیں۔ لوئر مال مری کی بیوٹیفکیشن اور نیو مری مارکیٹ کی اپ لفٹنگ کی سکیمز پر 85% کام مکمل ہو چکا ہو اور اس وقت ٹف پیور، گریٹنگ و سائنیج پر کام ہو رہا ہے ۔ ضلع راولپنڈی کی بیوٹیفکیشن کی 5 سکیمز میں سے 3 پر کام مکمل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...