ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر گھر میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) وارث خان پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر گھر میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے 15 پر کال کر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہونے کی اطلاع دی تھی، تاہم پولیس نے تحقیقات کیں تو ڈکیتی کا کوئی واقعہ پیش آنے کے شواہد نہ ملے جس پر وارث خان پولیس نے کالر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments