ریسکیو1122مری ، 2872متاثرین کو بروقت سروسز فراہم
مری (نمائندہ دنیا) ریسکیو 1122مری کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 2842ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔
اس دوران 2872متاثرین کو بروقت ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں، 2872متاثرین میں سے 1331متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ضلع مری کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 1289متاثرہ افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ 29افراد مختلف حادثات میں موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments