پولیو مہم شروع، 9لاکھ 90ہزار بچوں کو قطرے پلا ئے جا ئینگے

پولیو مہم شروع، 9لاکھ 90ہزار بچوں کو قطرے پلا ئے جا ئینگے

پنجاب بھر میں 93لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر، انتظامات مکمل

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج دو نومبر سے ہو رہا ہے جس کے دوران 9لاکھ 90ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں 93لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق 2027پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کیلئے فیصلہ کن سال ثابت ہو سکتا ہے۔ پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر خالد پرویز کے مطابق پولیو مہم لاہور میں 7روز جبکہ پنجاب کے دیگر 12اضلاع میں چار روز جاری رہے گی، اس دوران 77ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...