3منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
گھر کو غیر قانونی طور پر پلاسٹک کے کھلونوں کے گودام کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا،ذرائع
راولپنڈی (این این آئی)تھانہ سٹی کے علاقے نیا محلہ میں 3منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ، آگ نے تین منزلہ گھر کی تمام منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکام کے مطابق اے نیا محلہ کے گنجان آباد کے علاقے کی تین منزلہ عمارت جس کے بالائی حصے پر فریزر اور کمرے میں بستر و گدے وغیرہ موجود تھے میں فریزر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے گدے و بسترون کو لپیٹ میں لے لیا۔عمارت کی نچلی منزل پر کھلونا کا گودام بھی تھا جبکہ آگ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا اور بوسیدہ عمارت کے کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا اطلاع ملتے ہی پولیس عملہ اور ریسکیو 1122سمیت امدادی ادارے موقع پر پہنچے فائر بریگیڈ و ریسکیو سمیت امدادی اداروں کو گنجان آباد علاقہ و تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ریسکیو 1122گاڑیوں و عملے کی مسلسل محنت سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک کر قابو پالیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments