بارانی یونیورسٹی میں عالمی یوم خوراک کے موقع پر تقریب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ خوراک کے موقع پر خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
جن کا مقصد صحت مند خوراک، غذائی تحفظ اور پائیدار غذائی نظام کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا تھا۔ تقاریب میں فوڈ فیسٹ، پوسٹر مقابلے، سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا تھا جن کے ذریعے متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی اہمیت، غذائی مسائل کے حل کیلئے جدید طریقوں اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments