جناح ویمن یونیورسٹی،داخلہ فارموں کی مد میں 1کروڑ 30لاکھ وصول
11ہزار 5سو 59طالبات نے فارم جمع کرائے،صرف 2ہزار 4سو 25کو داخلہ مل سکا
راولپنڈی (خاور نواز راجہ) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے داخلہ فارموں کی مد میں 1کروڑ 30لاکھ 90ہزار 8سو روپے وصول کر لیے جبکہ 11ہزار 5سو 69طالبات میں سے صرف 2ہزار 4سو 25کو ہی داخلے مل سکے۔ یونیورسٹی میں بی ایس کے سالانہ داخلوں کیلئے طالبات سے داخلہ فارم کی مد میں فی کس 12سو روپے فیس وصول کی۔ بی ایس کے مختلف سبجیکٹ میں 11ہزار 5سو 59طالبات نے داخلے کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔ اگر داخلوں میں میرٹ اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے بجائے مبینہ طور پر سفارش یا پسند و ناپسند کو ترجیح دی جائے تو ہزاروں امیدواروں سے داخلہ فیس وصول کرنے کا جواز کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments