پی اوایف سرگودھا اور کیڈٹ کالج سوات کے طلباء نے پینٹنگ مقابلہ جیت لیا

 پی اوایف سرگودھا اور کیڈٹ کالج سوات  کے طلباء نے پینٹنگ مقابلہ جیت لیا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) کیڈٹ کالج چوآسیدن شاہ کے زیر اہتمام م سالانہ آل پاکستان مقابلہ پینٹنگ میں پی اوایف سرگودھا اور کیڈٹ کالج سوات کے طلباء نے نمایاں پوزیشن حاصل کرلیں۔

 مقابلہ پینٹنگ میں ملک کے 50سے زائد اداروں کے طلباو طالبات نے شرکت کی کیڈٹ کالج چواسیدن شاہ کے پرنسل راجہ افتخار احمد کی زیر صدارت سالانہ مقابلہ میں کالج کے اساتذہ پروفیسر مہر اعجاز، راجہ مجاہد افسر،پروفیسر سجاد حسین ، پروفیسر سعد افضل نے خصوصی شرکت کی مقابلہ پینٹنگ میں شریک ہونے والے طلبا و طالبات کو اعزازی سرٹیفکیٹ جبکہ نمایان پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ایوارڈز دیئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...