پاکستانی طلبہ کو چین میں 19ویں بین الاقوامی سنو سکلپچر مقابلے میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد (اے پی پی) ایچ ای سی پاکستان نے پاکستانی طلبہ کیلئے چین میں منعقد ہونے والے 19ویں بین الاقوامی کالجیٹ سنو سکلپچر مقابلے (ICSSC 2027)میں شرکت کا ایک شاندار موقع فراہم کیا ہے ۔
اتوار کو ایچ ای سی کے مطابق یہ مقابلہ 3سے 8جنوری 2027تک چین کے شہر ہاربن میں واقع ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی میں منعقد ہو گا۔ ہاربن شہر اپنے بین الاقوامی برف اور تودے کے تہوار کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ مقبلہ میں شرکت کیلئے پاکستانی جامعات میں زیرِ تعلیم انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی جامعات اور طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دعوت نامے کی تفصیلات کا جائزہ لیں اور مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں جمع کروا دیں۔درخواستیں اور متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 6نومبر 2026ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments