اکادمی ادبیات پاکستان میں نعتیہ مشاعر ے کا اہتمام
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان میں گزشتہ روز نعتیہ مشاعر ے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کی صدارت معروف شاعر و ادیب افتخار عارف نے کی، جبکہ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹر احسان اکبر، ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی، عباس تابش اور عرش باشی نے بطور مہمانانِ اعزاز شرکت کی۔ وفاقی وزیراورنگزیب خان کھچی نے نعتیہ مشاعرے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ نعت کے حوالے سے اس نوعیت کی معیاری اور بامقصد تقریبات کا انعقاد ہونا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments