جی بی، آزاد کشمیر میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت سکریننگ کی سہولیات کا آغاز
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام کے تحت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت سکریننگ، تشخیصی ٹیسٹ اور علاج کی سہولیات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جس سے ان دونوں خطوں میں مفت طبی خدمات تک رسائی میں توسیع ہوئی ہے ۔وزارتِ قومی صحت کے حکام کے مطابق اس اقدام کے تحت گلگت بلتستان میں تین اور آزاد جموں و کشمیر میں 6کریننگ مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ رہائشیوں کو مفت ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات تک رسائی حاصل کرنے میں آسانی ہو۔وزارتِ قومی صحت نے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے قریبی سکریننگ مراکز سے رجوع کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments