پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سکول وین مالکان نے کرائے بڑھا د یئے ، والدین سراپا احتجاج

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے  بعد سکول وین مالکان نے کرائے  بڑھا د یئے ، والدین سراپا احتجاج

اسلام آباد (اے پی پی) مشرقِ وسطی میں کشیدگی کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد، جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سکول وینزاور نجی ٹرانسپورٹ مالکان نے یکطرفہ طور پر ہ کرایوں میں 40فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

 جس سے والدین پر اضافی مالی بوجھ پڑ گیا ہے۔ والدین کا الزام ہے کہ وین مالکان بغیر کسی سرکاری نگرانی یا ضابطے کے ماہانہ 2,000سے 4,000روپے تک اضافی رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں، حالانکہ زیادہ تر سکول گھروں سے 3سے 5کلو میٹر کے فاصلے پر ہی واقع ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...