تجاوزات ، تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے ، کاشف چودھری
خیبر پختونخوا میں تجارت و روزگار کے تحفظ کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے، صدر تاجران
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران تاجر تنظیموں اور چیمبرز آف کامرس کو اعتماد میں لیا جائے اور تجارت و روزگار کے تحفظ کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے ،تجاوزات کے خاتمے کیلئے تاجروں کو خود اپنا سامان ہٹانے اور دکانوں کے باہر قائم تجاوزات ختم کرنے کیلئے مناسب وقت دیا جائے تاکہ ان کے کاروبار کو نقصان سے بچایا جا سکے، تجاوزات کے خاتمے کی ضرورت اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا تاہم اس مقصد کیلئے اختیار کیا جانے والا طریقہ کار منصفانہ اور زمینی حقائق کے مطابق ہونا چاہیے ،تاجروں کو اعتماد میں لیے بغیر اچانک آپریشن، دکانوں کی بندش اور سامان کی ضبطی سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کے روزگار کو بھی خطرات لاحق ہو جاتے ہیں،انتظامیہ کو چاہیے کہ پہلے تاجروں کو نوٹس دے کر مناسب مہلت فراہم کرے تاکہ وہ رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کر سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments