او آئی سی کامسٹیک، بوسنیا و ہرزیگووینا کے طلبہ کیلئے 25 مکمل فنڈڈ فیلوشپس کی پیشکش
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) او آئی سی کامسٹیک نے بوسنیا و ہرزیگووینا کے طلبہ اور محققین کیلئے 25 مکمل فنڈڈ فیلوشپس کی پیشکش کی ہے۔۔۔
جبکہ بوسنیا کی پانچ نمایاں جامعات کے ریکٹرز کو بھی علمی اور تحقیقی تعاون کیلئے پاکستان مدعو کرنے کی تجویز دی گئی ہے جنہیں آئندہ ماہ کامسٹیک میں ہونے والی سالانہ ریکٹرز فورم میں مدعو کیا جائے، یہ پیشکش بوسنیا و ہرزیگووینا کے سفیر ایمن کوہودروچ کی کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری سے کامسٹیک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کی گئی۔ بوسنیا و ہرزیگووینا او آئی سی کا مبصر ملک ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments