اوگی ،تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ،غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی

اوگی ،تجاوزات کیخلاف آپریشن  جاری ،غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی

اوگی(نمائندہ دنیا)اوگی شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن مکمل ہونے کے بعد اگلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے جلال آباد چوک سے دوگائی پل تک مین روڈ کی حدبندی کا عمل مکمل کرتے ہوئے تجاوزات کی نشاندہی کے لیے واضح نشانات لگا دیئے گئے۔

 ڈپٹی کمشنر مانسہرہ یاسر علی کی ہدایت پر تحصیلدار اوگی نے محکمہ مال ٹیم کے ہمراہ جلال آباد چوک سے دوگائی پل تک حدبندی اور نشانات لگانے کے بعد متعلقہ افراد کو اپنی تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی تاکہ باقاعدہ کارروائی کی نوبت آنے سے پہلے ہی عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...