اہلیہ کے مبینہ قتل کیس میں ملزم شوہر کی عبوری ضمانت منظور

اہلیہ کے مبینہ قتل کیس میں  ملزم شوہر کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت نے اہلیہ کے مبینہ قتل کیس میں ملزم شوہر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے اور سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی، عدالت کیجانب سے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔ملزم شیر زمان پر اپنی اہلیہ لاریب کے قتل کا الزام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...