نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام فوڈ اتھارٹی افسروں کیلئے تربیتی ورکشاپ

نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام فوڈ اتھارٹی افسروں کیلئے تربیتی ورکشاپ

ورکشاپ کا مقصد فوڈ فورٹیفکیشن کے طریقہ کار، معیار کی یقین دہانی، کوالٹی کنٹرول کو یقینی بنانا تھا

  مری(دنیا رپورٹ )نیوٹریشن انٹرنیشنل نے اپنے لارج سکیل فوڈ فورٹیفکیشن(LSFF) پروگرام کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA)کے راولپنڈی اور مری سے تعلق رکھنے والے افسران اور عملے کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اِس تر بیتی ورکشاپ کا مقصد فوڈ فورٹیفکیشن کے طریقہ کار، معیار کی یقین دہانی، کوالٹی کنٹرول(QA/QC)اور غذائی تحفظ کے اصولوں کے حوالے سے شرکاء کی تکنیکی استعداد میں اضافہ کرنا تھا۔رمادا ہوٹل مری میں منعقدہ اس تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد فوڈ ریگولیٹری اداروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانا تھا تاکہ قومی فوڈ فورٹیفکیشن معیارات پر عمل درآمد کی نگرانی بہتر انداز میں کی جا سکے اور عوام تک پہنچنے والی غذائیت سے بھرپور اشیائے خوردونوش کا معیار یقینی بنایا جا سکے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) فرحان احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ تربیت کے دوران حاصل ہونے والے علم اور مہارتوں کو اپنے روزمرہ کے فیلڈ مانیٹرنگ اور ریگولیٹری امور میں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر خوراک کی فورٹیفکیشن کے ذریعے غذائی اجزا ء کی کمی پر قابو پانے کے لیے نیوٹریشن انٹرنیشنل کی مسلسل تکنیکی معاونت کو بھی سراہا۔ ورکشاپ کے اختتامی خطاب میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے صوبائی پروگرام منیجر (پنجاب) داؤد مفتی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران اور فیلڈ ٹیموں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...