ضلع جنوبی میں ڈبل سواری پر پابندی

ضلع جنوبی میں  ڈبل سواری پر پابندی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے سال کی آمد کے سلسلے میں شہر میں نوجوانوں کی جانب سے ہلڑ بازی اور ٹریفک کے نظام کو درہم برہم کرنے کے پیش نظر ڈی آئی جی ساؤتھ کی درخواست پر ضلع جنوبی میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے  دو روز31 دسمبر 2025 اور یکم جنوری 2026 کو ڈبل سواری سمیت مذکورہ تمام پابندیاں مکمل طور پر عائد کردی ہیں ۔ پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں، بزرگوں، صحافیوں اور یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں اور مخصوص خدمات کے حامل ملازمین پر نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں