لانڈھی میں جھگڑے کے دوران ایک شخص ہلاک
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قائد آباد کے علاقے لانڈھی ریڑھی روڈ میں پڑوسی نے جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار کر کے اپنے پڑوسی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو گلے پر چھری مار کر قتل کیا گیا پولیس نے واقع میں ملوث ملزم شبیر کو گرفتار کر لیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اور ملزم آپس میں دوست بھی بتائے جاتے ہیں۔ ادھر کورنگی نمبر ڈھائی میں گھر سے 25 سالہ نوجوان احسن کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔