سال 2025:حیدر آباد رینج میں 346بڑے گینگز کا خاتمہ
ڈاکو، چور، رہزن، نقب زن، اسنیچر، موٹر سائیکل، وہیکل لفٹر ودیگر شامل، 24ہلاکدادو 188، حیدرآباد49، جامشورو 55، ٹھٹھہ میں 71مقابلے ، 3اہلکار بھی شہید
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو کی سربراہی میں رینج پولیس نے جہد مسلسل اور اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سال گزشتہ ڈاکوؤں ، رہزنوں، نقب زنوں چوروں اور وہیکل و موٹر سائیکل لفٹرز اور اسنیچرز کے 346 بڑے گینگز کا خاتمہ کیا۔ مختلف اضلاع کے تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ 401 مقابلے ہوئے ، جن میں سب سے زیادہ مقابلے دادو 188، حیدرآباد 49، جامشورو 55، ٹھٹھہ کے 71 شامل ہیں۔ ان مقابلوں میں 24 جرائم پیشہ عناصر ہلاک، 141 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ، سماج دشمن عناصر کے خلاف ان مقابلوں میں رینج پولیس کے 3 پولیس افسران و اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، 12 پولیس افسران و اہلکاران زخمی بھی ہوئے ۔ غیر قانونی اسلحہ کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرتے ہوئے 1226 ملزمان سے 2 دستی بم، 16 کلاشنکوف، 1012 پستول، 56 ریوالورز، 127 شارٹ گنز/رپیٹر 25 رائفل اور بھاری مقدار میں گولیاں و کارتوس بر آمد کرکے انکے خلاف 1218 مقدمات درج کئے گئے ۔ منشیات اور نارکوٹکس ڈیلر کیخلاف تیز ترین کارروائیاں کرکے 4819 منشا ت فروشوں کو شکنجے میں لیکر امتناع منشیات کے تحت 3828 کیسز درج کئے ، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 1.773 کلو گرام ہیروئن، 29.164 کلو گرام آئس، 1754.461 کلو گرام چرس، 1.545کلو گرام افیون، 934.612 کلو گرام بھنگ 109537 لیٹرز شراب قبضے میں لی گئی۔ مین پوری وگٹکے کیخلاف رینج پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے میں مصروف عمل رہی۔