مددگار ون فائیو کے اہلکاروں نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مددگار15سہراب گوٹھ کا احسن اقدام پولیس مددگار15 سہراب گوٹھ نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔۔
مددگار15سہراب گوٹھ نے روڈ حادثے کے دوران ایک کارسے 10 لاکھ 90ہزار نقد،زیورات، بینک کے چیکس اوردیگرقیمتی سامان برآمد کیا۔ روڈحادثہ ایک کار اور مزدا کے درمیان پیش آیا جس میں کار ڈرائیور موقع پہ جان بحق ہوگیا ۔مددگار15سہراب گوٹھ نے بروقت موقع پہ پہنچ کر مزدا ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔