46 کمیوٹیشن کیسز منظور،20 فوتگی کے کیسز شامل ،چیئرمین کے پی ٹی
کراچی(بزنس رپورٹر)نئے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تحت کے ڈی ایل بی ڈاک ورکرز کے ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے ۔ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے بتایا کہ 46 کمیوٹیشن کیسز کی منظوری دی گئی ہے۔۔۔
جن میں 20 فوتگی کے کیسز بھی شامل ہیں اور ان کیلئے چیکس چند روز میں جاری کیے جائیں گے ۔ ان چیکس کی مجموعی مالیت 40 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔چیئرمین کے پی ٹی نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ملازمین کی فلاح اور حقوق کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور زیرِ التواء کمیوٹیشن کیسز کے حل کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے ،مشکل حالات کے باوجود 3 ملازمین کو اپنی بیٹیوں کی شادی کے لیے قرض بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ملازم کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کی عکاسی ہے کہ انتظامیہ کی اولین ترجیح ملازمین کی فلاح اور ان کے جائز حقوق کی حفاظت ہے ۔