ایم کیو ایم پاکستان تمام مظلوم قومیتوں کی آواز ہے ،حیدر عباس رضوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کے مرکزی چیئرمین سید مصدق شاہ کی۔۔۔
سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں حیدر عباس رضوی، اشرف علی، انچارج مرکزی سوشل میڈیا صبحین غوری اور مرکزی رکن متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی وسیم ترک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک کی تمام مظلوم قومیتوں کی آواز ہے اور ہم ہزارہ کے غیور عوام کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔