سرسید اور مہران یونیورسٹی کے اشتراک سے آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس
کراچی (سٹی ڈیسک)سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے آٹھویں کثیر الموضوعاتی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔۔۔
جس میں پائیدار آئی سی ٹی انفرااسٹرکچرکیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلقہ ایجادات کو اجاگر کیا گیا۔ سرسید یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی ے ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اکیڈمی اور صنعت کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کانفرنس ابھرتی ٹیکنالوجیز اور پائیدار مستقبل کو فروغ دینے کے حوالے سے محققین اور پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں کے بارے میں اظہار کا بہترین ذریعہ ہے ۔