پاکستان کی سلامتی اور استحکام مشترکہ ذمہ داری ہے ،پاسبان
کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے نئے سال کی آمد کے موقع پرنارتھ کراچی یوپی موڑ پر ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا،۔۔۔
جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ کیمپ میں نئے سال کی خوشی کے اظہار کے طور پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی ترقی، سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی عائیں کی گئیں۔ اس موقع پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور قوم کو باہمی اتحاد، برداشت اور قانون کی بالادستی کے ذریعے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ سال نو ایک اور موقعہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں کراچی شہر کی تعمیر و ترقی اور بگڑے ہوئے مسائل کے حل کیلئے متحد ہوکر مشترکہ جدوجہد کا آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی مضبوط، پرامن اور خودمختار پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔