پورٹ قاسم اتھارٹی اورشپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے درمیان معاہدہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم اتھارٹی یکم جنوری2026 کو کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے ساتھ 02عدد مورنگ بوٹس کی سپلائی/تعمیر کے معاہدے پر دستخط کے ذریعے ایک اہم اور دیرینہ سنگِ میل کے حصول کا اعلان کرتی ہے۔۔۔
اتھارٹی کے مابین یہ معاہدہ نہ صرف پورٹ کے انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے کے لیے ہماری مسلسل کوششوں کا مظہر ہے بلکہ اس امر کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی اعلیٰ معیار اور بہترین خدمات کے عزم پر قائم ہے تاکہ تمام بین الاقوامی جہازوں کی پورٹ قاسم ہاربر میں محفوظ طریقے سے مورنگ اور اَن مورنگ کو یقینی بنایا جا سکے ۔