حیدر آباد:پولیس نے بھاری مقدار میں شراب، مین پوری برآمد کرلی
ہوسڑی پولیس کی لنک روڈ پر کارروائیاں، برآمد شراب موقع پرضائع کردی گئیمنشیات سپلائر عبدالحمید عالمانی گرفتار، ساتھی فرار، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)ہوسڑی پولیس کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں شراب اور مین پوری برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، پولیس کے مطابق ایس ایچ او ایاز بگھیو نے خفیہ اطلاع پر لنک روڈ احمد خان عالمانی کے قریب کچی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارا، پولیس کارروائی میں منشیات سپلائر عبدالحمید عالمانی کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے 5/5 لیٹر والے کچی شراب کے گیلن برآمد کرلئے ، پولیس کارروائی کے دوران موقع سے 30/30 لیٹر کے دو عدد گیلن، ایک عدد 16 لیٹر کا گیلن، ایک عدد 10 لیٹر والی بالٹی، ایک عدد 16 لیٹر والا ڈبہ جس میں غیر تیار شراب جبکہ ایک عدد چھوٹی ٹنکی میں 90 لیٹر کچی شراب موقع پر ضائع کی گئی اور بھٹی پر تیار دو سو لیٹر شراب پولیس تحویل میں لیکر گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف حدود آرڈی نینس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ، مزید کارروائی کے دوران ہوسڑی پولیس نے مین پوری سپلائر محمد عمران گدی کو 300 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کا ساتھی عدیل راجپوت 300 مین پوری چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔