ڈیفنس موڑ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار دو کزنز کو کچل دیا

ڈیفنس موڑ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار دو کزنز کو کچل دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس موڑ کے قریب پیش آنے والے خوفناک حادثے میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار دو کزنز کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے جدوجہد کے بعد دونوں لاشوں کو ٹینکر کے نیچے سے نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 12 سالہ زوہیب اور 20 سالہ زبیر کے نام سے ہوئی ہے ، جو کورنگی کے علاقے شریف آباد کے رہائشی اور آپس میں کزنز تھے ۔ اہلخانہ کے مطابق زبیر اپنے چچا کی موٹر سائیکل لے کر گھر سے نکلا تھا جبکہ زوہیب اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔متوفی زوہیب کے والد زرداد خان کا کہنا ہے کہ حادثے نے ان کے گھر کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے اور ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں