بلال کالونی میں گھر سے میاں بیوی کی دو تین روز پرانی لاشیں برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے بلال کالونی میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمدہوئی۔ایس ایچ او تھانہ بلال کالونی انور شیخ نے کہاکہ لاشیں دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ہما اور انور کے نام سے کی گئی ہے ، جو میاں بیوی تھے۔
انہوں نے کہا کہ خاتون ہما نور کی دوسری بیوی ہے ،پہلی بیوی کی بیٹی والد سے عید ملنے کے سے فون کیا تھا۔متوفی کی بیٹی نے اپنے والد کو متعدد بار فون کیا مگر کسی نے کال ریسیو نہیں کی، جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور اہلخانہ موقع پر پہنچے ، جہاں پولیس کی موجودگی میں دروازہ توڑ کر گھر میں داخلہ لیا گیا۔تلاشی کے دوران ایک کمرے سے خاتون کی دو روز پرانی لاش برآمد ہوئی، جبکہ گھر کی چھت سے مرد کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر پراسرار ہے تاہم پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔