دولت پور، پنگریو، کھپرو میں چھت گرنے ، گروہی تصادم، 20زخمی
دولت پور ، اندرون سندھ (نمائندگان) دولت پور کے نواحی گاؤں حاجی نہال اوٹھو میں مکان کی چھت گرنے سے کمرے میں موجود عمر اوٹھو اور ان کی زوجہ، ایک بچی اور تین بیٹوں عمران، ضمیر، شہباز اور بھتیجا لکھمیر اوٹھو شدید زخمی ہوگئے۔
جبکہ پنگریو کے قریب ٹنڈوباگو کے گاؤں بچل خاصخیلی میں بھنڈیوں کی چنائی کے دوران ٹیپ چلانے پر خاصخیلی اور ڈگا برادریوں کے دو گروہوں میں تصادم کے دوران کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کے وار سے 12 افراد زخمی ہوگئے ۔ جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ کھپرو میں عید کے دوسرے دن گجو برادری کے لوگوں نے حملہ کرکے دو نوجوانوں کو زخمی کردیا، حملہ مبینہ طور پر بااثر افراد کے کہنے پر کیا گیا۔ کنڈیارو کے قریب گاؤں سردار شاہنواز خان خشک میں گھریلو تنازعے پر 16 سالہ نوجوان فہد خشک نے مبینہ طور پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کر لی۔