پاکستان ہماری قومی شناخت، عظیم قربانیوں کی علامت ، ڈی سی مٹیاری

پاکستان ہماری قومی شناخت، عظیم قربانیوں کی علامت ، ڈی سی مٹیاری

ملک مثبت سوچ کاثمر، ہمیں اپنے بچوں کوبہتر تعلیم دینے کاعزم کرنا چاہئے ، یوسف شیخیوم پاکستان 23مارچ سے ہفتہ شجرکاری منائینگے ، سرکاری اسکول میں تقریب سے خطاب

مٹیاری (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ یومِ پاکستان ہماری قومی شناخت اور عظیم قربانیوں کی علامت ہے ، جسے اجاگر کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مثبت سوچ اور جدوجہد سے حاصل ہوا، لہٰذا ہم سب کو عزم کرنا چاہیے کہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم، صحت اور صفائی کی سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کو موبائل فون سے دور رکھ کر انہیں کتابوں کے مطالعے کی طرف راغب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری اسکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13 اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا لازمی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یومِ پاکستان کے موقع پر 23 مارچ سے 31 مارچ 2026 تک خصوصی شجرکاری مہم کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مٹیاری نے 15 فروری سے 15 مارچ کے دوران 100,000 درخت لگانے کا ہدف کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ، جس میں سے 20,000 درخت اسکولوں اور سرکاری مقامات پر جبکہ 80,000 درخت نجی زمینوں پر لگائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں