سمندر میں پکنک منانے کے دوران نوجوان ڈوب گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پورٹ قاسم سے قریب سمندر میں پکنک منانے کے دوران ایک نوجوان ڈوب گیا ۔تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانہ کی حدود پورٹ قاسم حسن شاہ مزار کے قریب سمند ر میں ایک نوجوان ڈوب گیا۔۔۔
واقعے اطلاع پر پولیس اور ایدھی ریسکیوکا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، رضاکاروں نے کچھ ہی دیر میں نوجوان کی لاش نکال کر جناح اسپتال منتقل کی،ایس ایچ او تھانہ بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 17سالہ سیف ولد عامر حسین کے نام سے ہوئی جو سمندر کے قریبی گوٹھ کا رہائشی تھا، والد نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے بیٹے کے ہمراہ سمندر میں نہا رہاتھاکہ اچانک خطرناک لہریں آئیں تو میں نے اپنے بیٹے کا ہاتھ پکڑ لیا تھا لیکن اس نے کہا میں ٹھیک ہوں۔