عالمی مشاعرہ 28 مارچ کو ایکسپو سینٹر میں ہوگا

عالمی مشاعرہ 28 مارچ  کو ایکسپو سینٹر میں ہوگا

کراچی (این این آئی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ شہر میں ادبی فنی اور ثقافتی سرگرمیوں اور مشاعروں کے انعقاد کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اس سے ملک بھر میں اور بیرون ملک کراچی کا مثبت چہرہ اجاگر ہوا ہے۔

کراچی میں ادبی ثقافتی سرگرمیوں اور مشاعروں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔وہ مشاعرہ کے منتظم اعلیٰ محمود خان سے ملاقات کر رہے تھے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ منتظم مشاعرہ ندیم ظفر بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے کہا کہ ساکنان شہر قائد کے زیر اہتمام ہر سال منعقد ہونے والا عالمی مشاعرہ دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ محمود خان نے بتایاکہ مشاعرہ کا انعقاد28 مارچ کو ایکسپو سینٹر میں ہوگا مشاعرہ میں ملکی اور غیر ملکی ممتاز شعرا شرکت کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں