نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 مئی سے شروع ہو گی
کراچی(این این آئی)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے 54 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 مئی سے کراچی میں شروع ہو گی۔
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر برگیڈئیر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں، چیمپئن شپ 10 مئی تک جاری رہے گی۔