عید الفطر پر گیس بندش سے صارفین میں شدید مشکلات

عید الفطر پر گیس بندش سے صارفین میں شدید مشکلات

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر گیس کی بندش کے حوالے سے اعلان کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی رات 10 بجے سے قبل ہی بند کردی گئی جس سے شہریوں میں شدید مشکلات پیدا ہوگئیں۔

گزشتہ روز بھی یہی صورتحال دیکھی گئی تھی جس کی وجہ سے صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں جیسے نارتھ کراچی، کورنگی اور سرجانی میں صارفین نے بتایا کہ رات 9:30 بجے کے بعد ہی گیس بند ہوگئی، جس سے کھانے پینے کی تیاری اور دیگر گھریلو کام متاثر ہوئے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت نے عید پر گیس کی بندش کا اعلان رات 10 بجے سے شروع ہونے کا کیا تھا لیکن ہمیں اس کا فائدہ بھی نہیں ملا،عید کے موقع پر گھریلو خواتین نے خاص طور پر کھانے پکانے میں مشکلات کا سامنا کیا۔صارفین نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے غیر متوقع گیس کے بندش کے فیصلوں سے پہلے عوام کو بہتر طور پر آگاہ کریں تاکہ وہ اپنے منصوبے بنا سکیں۔کراچی کے صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے تہوار کے دوران گیس کی بندش میں شفافیت اور پیشگی اطلاع کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری بغیر کسی دقت کے عید کی خوشیاں منا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں