شرجیل میمن کی یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد

شرجیل میمن کی یوم پاکستان  پر قوم کو مبارکباد

کراچی (اے پی پی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک تاریخی دن ہے جب قائداعظم اور دیگر عظیم رہنماؤں نے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ، آزاد اور خودمختار وطن کی بنیاد رکھی۔

پیر کو جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ان لاکھوں قربانیوں کا نتیجہ ہے جو ہمارے بزرگوں نے ایک آزاد اور جمہوری ریاست کے قیام کیلئے دیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ان عظیم شہدا کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے وطن کی آزادی، خودمختاری اور تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ یومِ پاکستان ہمیں وطن کی خدمت، قومی اتحاد اور قربانی کے جذبے کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں