لاڑکانہ:گھریلو تنازع پرنوجوان نے کزن بیٹی سمیت قتل کردی

لاڑکانہ:گھریلو تنازع پرنوجوان نے کزن بیٹی سمیت قتل کردی

گاؤں شادن جتوئی میں واقعہ، لاشیں دریا برد، غلام علی آلہ قتل سمیت گرفتارمحراب پور میں بھائیوں کی لڑائی پر صدمہ، چچا جاں بحق، نوجوان کی خودکشی

لاڑکانہ، محراب پور (نمائندگان)تحصیل باقرانی کے کچے گاؤں شادن جتوئی میں ملزم نے مبینہ گھریلو تنازع پر اپنی 45 سالہ کزن شاہدہ جتوئی اور اسکی 18 سالہ بیٹی مسمات نغمہ جتوئی کو قتل کرکے لاشیں دریا میں پھینک دیں، پولیس نے واقعے کے تفصیلات معلوم کرکے تفتیش شروع کردی، دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چوہدری نے نوٹس لیا جس کے بعد شہید الٰہی بخش سیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام علی عرف علی حیدر جتوئی کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا اور مقتولین کی لاشیں دریائے سندھ سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چوہدری نے بتایا کہ لاشیں دریاسے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئیں، انہوں نے مزید بتایا کہ قتل میں ملوث ملزم غلام علی عرف علی حیدر جتوئی کو پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ، جو پہلے بھی ایک قتل کے مقدمے میں روپوش تھا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے ، دوسری جانب ملزم علی حیدر جتوئی کیخلاف انکی بہن حاکم زادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ادھر محراب پور میں بھائیوں کی لڑائی نے چچا کی جان لے لی، گاؤں رب رکھیو سولنگی میں ملکیت کی تکرار پر گل سولنگی اور غلام مرتضیٰ سولنگی نامی بھائیوں میں جھگڑا ہو گیا، جھگڑے کے صدمے میں معلم غلام قادر سولنگی حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے ۔ جبکہ نیو جتوئی کے علاقے میں نوجوان علی جان نے خودکشی کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں