سجاول میں 4قاتلوں کو سزائے موت کا حکم، 2کوعمر قید کاٹنی ہوگی

سجاول میں 4قاتلوں کو سزائے موت کا حکم، 2کوعمر قید کاٹنی ہوگی

بدھوتالپر (نامہ نگار)فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سجاول اشفاق احمد نظامانی کی عدالت نے تھانہ لاڈیوں کے قتل کے مقدمہ میں چار مجرموں انور ونگانی، آدم ونگانی، سارنگ ونگانی اور صدیق ونگانی کو سزائے موت اور۔۔

 گلو اور ظفر ونگانی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ سال 2021 میں مدعی غلام قادر ونگانی کا 25 سالہ نوجوان بیٹا اشرف ونگانی قتل کیا گیا تھا۔کیس کی تفتیش اسسٹنٹ سب انسپکٹر وزیر علی کھوکھر نے کی اور عدالت میں اے ڈی پی پی منور علی دایو نے مقدمہ کی پیروی کی ۔ایس ایس پی علینہ راجپر نے کہا کہ اس کیس میں پولیس کی تفتیش نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ عدالتی فیصلہ انصاف کی فراہمی کی ایک اہم مثال ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں