میرپور خاص:پرانا سول اسپتال پرچنگ چی اڈے ٹریفک جام کا سبب

میرپور خاص:پرانا سول اسپتال پرچنگ چی اڈے ٹریفک جام کا سبب

پارس میوزک سینٹر کے قریب ایک اور اڈہ بھی قائم کردیا گیا، شہریوں کوپریشانیگھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول، اسکول جانیوالی بچیوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا

میرپور خاص (بیورو رپورٹ )میرپورخاص میں انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، پرانے سول اسپتال اور پارس میوزک سینٹر کے سامنے عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی چنگ چی اسٹینڈ کے ساتھ اب ایک اور غیر قانونی اڈہ بھی قائم کردیا گیا، جس سے علاقے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا، یہ مقام شہر کے مختلف گنجان آباد علاقوں، خصوصاً سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت شہر کے اہم علاقوں اور دیگر آبادیوں کو آپس میں ملانے والا اہم راستہ ہے جہاں پہلے ہی ٹریفک جام معمول تھا، کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتا ہے مگر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز کے قیام کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔

شہریوں کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک جام کے باعث خصوصاً خواتین اور اسکول جانے والی بچیاں، ریلوے کالونی کے رہائشی شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں، اسکول سے چھٹی کے اوقات میں صورتحال مزید انتہائی خراب ہو جاتی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی میرپورخاص فہدا حسین شاہ اور ٹریفک پولیس انچارج حیدر بلوچ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کالونی اور دیگر علاقوں کے شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جائے اور غیر قانونی چنگ چی رکشہ اسٹینڈز کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو ٹریفک کا مسئلہ مزید گھمبیر صورت اختیار کر سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں