امتحانی مراکز میں طالبات کا برقع اتروانے کا معاملہ، چیئرمین بورڈ کانوٹس
کراچی (این این آئی)میٹرک بورڈکے چیئرمین نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے برقعے نہیں اتروائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز پر عزت اور رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کچھ شکایات سامنے آئی تھیں کہ امتحانی مراکز پر طالبات کے ساتھ سخت یا نامناسب چیکنگ کی جا رہی ہے ۔اسی تناظر میں یہ ہدایت جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ طالبات اور والدین کے خدشات دور کیے جائیں گے ۔