سکھر:3 شہری موٹر سائیکل نقدی، موبائل فونز سے محروم

سکھر:3 شہری موٹر سائیکل نقدی، موبائل فونز سے محروم

سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں جرائم کا راج، شہری موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے ۔

اے سیکشن تھانے کے حدود گرم گودی روڈ پر مسلح ملزم سراج اور فہیم سے اسلحے کے زور پر موبائل فونز، نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے جبکہ دوسری واردات پرانا سکھر پر ہوئی جہاں 3 مسلح افراد نے عبد الستار میرانی سے موٹر سائیکل چھین لی اور مزحمت پر زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔ دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں نے وارداتوں کے خلاف احتجاج اور حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں